معین وزن میں سلم کرنے کا بیان ۔
راوی: صدقہ , ابن عیینہ , ابن ابی نجیح , عبداللہ بن کثیر , ابولمنہال , ابن عباس
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَثِيرٍ عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسْلِفُونَ بِالتَّمْرِ السَّنَتَيْنِ وَالثَّلَاثَ فَقَالَ مَنْ أَسْلَفَ فِي شَيْئٍ فَفِي کَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ إِلَی أَجَلٍ مَعْلُومٍ
صدقہ، ابن عیینہ، ابن ابی نجیح، عبداللہ بن کثیر، ابولمنہال، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو لوگ کھجوروں میں دو یا تین سال کی مدت پر سلم کرتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص کسی چیز میں سلم کرے تو معین ناپ اور معین وزن میں ایک مدت مقرر تک کے لئے کرے۔
Narrated Ibn 'Abbas:
The Prophet came to Medina and the people used to pay in advance the price of dates to be delivered within two or three years. He said (to them), "Whoever pays in advance the price of a thing to be delivered later should pay it for a specified measure at specified weight for a specified period."
________________________________________