سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 104

کانوں کا سر کے ساتھ مسح کرنا اور ان کے سر کے حکم میں شامل ہونے سے متعلق

راوی: قتیبہ و عتبہ بن عبداللہ , مالک , زید بن اسلم , عطاء بن یسار , عبداللہ ضابحی

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ وَعُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ مَالِکٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الصُّنَابِحِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا تَوَضَّأَ الْعَبْدُ الْمُؤْمِنُ فَتَمَضْمَضَ خَرَجَتْ الْخَطَايَا مِنْ فِيهِ فَإِذَا اسْتَنْثَرَ خَرَجَتْ الْخَطَايَا مِنْ أَنْفِهِ فَإِذَا غَسَلَ وَجْهَهُ خَرَجْتِ الْخَطَايَا مِنْ وَجْهِهِ حَتَّی تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَشْفَارِ عَيْنَيْهِ فَإِذَا غَسَلَ يَدَيْهِ خَرَجَتْ الْخَطَايَا مِنْ يَدَيْهِ حَتَّی تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِ يَدَيْهِ فَإِذَا مَسَحَ بِرَأْسِهِ خَرَجَتْ الْخَطَايَا مِنْ رَأْسِهِ حَتَّی تَخْرُجَ مِنْ أُذُنَيْهِ فَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيْهِ خَرَجَتْ الْخَطَايَا مِنْ رِجْلَيْهِ حَتَّی تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِ رِجْلَيْهِ ثُمَّ کَانَ مَشْيُهُ إِلَی الْمَسْجِدِ وَصَلَاتُهُ نَافِلَةً لَهُ قَالَ قُتَيْبَةُ عَنْ الصُّنَابِحِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ

قتیبہ و عتبہ بن عبد اللہ، مالک، زید بن اسلم، عطاء بن یسار، عبداللہ ضابحی سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس وقت کوئی مومن وضو کرتا ہے اور وہ دوران وضو کلی کرتا ہے تو اس کے منہ سے اس کے تمام (چھوٹے) گناہ نکل جاتے ہیں۔ اسی طریقہ سے جب وہ ناک سنکتا ہے تو ناک سے اور چہرہ دھوتا ہے تو چہرہ سے یہاں تک کہ اس کی آنکھوں کی پلک سے ہونے والے تمام کے تمام گناہ نکل جاتے ہیں پھر جب دونوں ہاتھوں کو دھوتا ہے تو ان سے ہونے والے گناہ اور حتی کہ اس کے ناخن کے نیچے سے بھی گناہ نکل جاتے ہیں۔ اسی طریقہ سے سر کا مسح کرنے سے اور حتی کہ دونوں کانوں سے بھی (صغیرہ) گناہ نکل جاتے ہیں اور جس وقت پاؤں دھوتا ہے تو ان کے ناخنوں کے نیچے تک کے گناہ نکل جاتے ہیں پھر وہ بندہ مسجد کی جانب چل دیتا ہے اور وہ مسجد میں نوافل ادا کرنے لگتا ہے تو ان کا اجرو ثواب علیحدہ ہے یعنی اس کا مزید ثواب ملے گا۔ حضرت قتیبہ فرماتے ہیں کہ میں نے یہ روایت حضرت ضابحی سے سنی اور انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا۔

It was narrated from ‘Abdullah As-Sunabihi that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “When the believing slave performs Wudu’ and rinses his mouth, his sins come out from his mouth. When he sniffs water into his nose and blows it out, his sins come out from his nose. When he washes his face, his sins come out from his face, even from beneath his eyelashes. When he washes his hands, his sins come out from his hands, even from beneath his fingernails. When he wipes his head, his sins come out from his head, even from his ears. When he washes his feet, his sins come out from his feet, even from beneath his toenails. Then his walking to the Masjid and his Salah will earn extra merit for him.” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں