آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا استغفار وتوبہ
راوی:
وعن ابن عمر قال : إن كنا لنعد لرسول الله صلى الله عليه و سلم في المجلس يقول : " رب اغفر لي وتب علي إنك أنت التواب الغفور " مائة مرة . رواه أحمد والترمذي وأبو داود وابن ماجه
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ہم یہ شمار کرتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مجلس میں سو مرتبہ یہ کہا کرتے تھے ۔ دعا (رب اغفر لی وتب علی انک انت التواب الغفور) میرے پروردگار! مجھے بخش دے اور میری توبہ قبول فرما بلاشبہ تو ہی بخشنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے۔ (احمد، ترمذی، ابن ماجہ)