صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ بیع سلم کا بیان ۔ ۔ حدیث 2158

چھوہاروں میں سلم کرنے کا بیان ۔

راوی: محمد بن بشار , غندر , شعبہ , عمرو , ابوالبختری

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ السَّلَمِ فِي النَّخْلِ فَقَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّی يَصْلُحَ وَنَهَی عَنْ الْوَرِقِ بِالذَّهَبِ نَسَائً بِنَاجِزٍ وَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّی يَأْکُلَ أَوْ يُؤْکَلَ وَحَتَّی يُوزَنَ قُلْتُ وَمَا يُوزَنُ قَالَ رَجُلٌ عِنْدَهُ حَتَّی يُحْرَزَ

محمد بن بشار، غند ر، شعبہ، عمرو، ابوالبختری سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابن عمر سے چھوہاروں میں سلم کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھلوں کے بیچنے سے منع فرمایا جب تک کہ ان میں صلا حیت نہ پیدا ہو جائے اور سونے کے عوض چاندی اس طور پر بیچنے سے منع فرمایا کہ ایک نقد ہو اور دوسرا ادھار اور میں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھوہاروں کے بیچنے سے منع فرمایا جب تک کہ کھائے نہ جاسکیں اور وزن نہ کئے جا سکیں میں نے پوچھا وزن کیا چیز کی جائے ایک شخص نے جو ان کے پاس بیٹھا تھا کہا یعنی اندازہ کیا جا سکے۔

Narrated Abu Al-Bakhtari:
I asked Ibn 'Umar about Salam for dates. Ibn 'Umar replied, "The Prophet forbade the sale (the fruits) of datepalms until they were fit for eating and also forbade the sale of silver for gold on credit." I also asked Ibn 'Abbas about it. Ibn 'Abbas replied, "The Prophet forbade the sale of dates till they were fit for eating, and could be weighed." I asked him, "What is to be weighed (as the dates are on the trees)?" A man sitting by Ibn 'Abbas said, "It means till they are cut and stored."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں