وضو میں کون سے پاؤں کو پہلے دھونا چاہئے؟
راوی: محمد بن عبدالاعلی , خالد , شعبہ , مسروق , عائشہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي الْأَشْعَثُ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَذَکَرَتْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُحِبُّ التَّيَامُنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي طُهُورِهِ وَنَعْلِهِ وَتَرَجُّلِهِ قَالَ شُعْبَةُ ثُمَّ سَمِعْتُ الْأَشْعَثَ بِوَاسِطٍ يَقُولُ يَحِبُّ التَّيَامُنَ فَذَکَرَ شَأْنَهُ کُلَّهُ ثُمَّ سَمِعْتُهُ بِالْکُوفَةِ يَقُولُ يُحِبُّ التَّيَامُنَ مَا اسْتَطَاعَ
محمد بن عبدالاعلی، خالد، شعبہ، مسروق، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امکانی حد تک دائیں جانب سے شروع کرنے کو پسندیدہ خیال فرماتے تھے۔ پاکی حاصل کرنے میں جوتا پہننے میں اور کنگھا کرنے میں۔ (اور اس کے علاوہ دیگر کئی کاموں میں۔ جن کی تفصیل سیرة کی کتابوں میں مفصل طور پر موجود ہے)۔
It was narrated that ‘Aishah (may Allah be pleased with her) mentioned: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to like to start with the right whenever he could, when purifying himself and when putting on shoes or combing his hair.” (One of the narrators) Shu’bah said: “Then I heard Al-Ash’ath in Wasit, saying that he liked to start with the right, and he preferred that in all his affairs. Then I heard him in Al-Kufah saying that he liked to start with the right whenever he could.” (Sahih)