جو توں میں وضو سے متعلق یعنی جوتے پہن کر وضو کرنا؟
راوی: محمد بن علاء ابن ادریس , عبیداللہ و مالک و ابن جریج , مقبری , عبید بن جریج ، میں نے عبداللہ بن عمر
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ وَمَالِکٍ وَابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُرَيْجٍ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ رَأَيْتُکَ تَلْبَسُ هَذِهِ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ وَتَتَوَضَّأُ فِيهَا قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْبَسُهَا وَيَتَوَضَّأُ فِيهَا
محمد بن علاء ابن ادریس، عبیداللہ و مالک و ابن جریج، مقبری، عبید بن جریج سے روایت ہے کہ میں نے عبداللہ بن عمر سے کہا کہ میں تم کو دیکھتا ہوں کہ تم یہ چمڑے کے جوتے پہن کر وضو کرتے ہو؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے ہی جوتے پہنتے تھے اور ان میں وضو فرماتے تھے۔
It was narrated that ‘Ubaid bin Juraih said: “I said to Ibn ‘Umar: ‘I see you are wearing Sibtiyyah sandals, and you performed Wudu’ in them.’ He said: ‘I saw the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم wearing them and performing Wudu in them.” (Sahih)