بارگاہ حق میں شرک کے علاوہ ہر گناہ قبل عفو ہے
راوی:
وعنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من لقي الله لا يعدل به شيئا في الدنيا ثم كان عليه مثل جبال ذنوب غفر الله له " . رواه البيهقي في كتاب البعث والنشور
حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ سے اس حال میں ملاقات کرے (یعنی اس حال میں مرے ) کہ وہ دنیا میں اللہ کی مانند کسی کو نہ مانتا ہو (یعنی شرک میں مبتلا نہ ہو) تو اگر مرنے کے بعد اس کے اوپر پہاڑی کی مانند بھی گناہ ہوں گے تو اللہ تعالیٰ اگر چاہے گا تو اس کے ان سب گناہوں کو بخش دے گا۔ (بیہقی)