صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حوالہ کا بیان ۔ حدیث 2182

کیا دارالحرب میں کسی مشرک کی مزدوری کوئی مسلمان کر سکتا ہے ؟

راوی: عمرو بن حفص , حفص , اعمش , مسلم , مسروق , خباب

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ حَدَّثَنَا خَبَّابٌ قَالَ کُنْتُ رَجُلًا قَيْنًا فَعَمِلْتُ لِلْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ فَاجْتَمَعَ لِي عِنْدَهُ فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ فَقَالَ لَا وَاللَّهِ لَا أَقْضِيکَ حَتَّی تَکْفُرَ بِمُحَمَّدٍ فَقُلْتُ أَمَا وَاللَّهِ حَتَّی تَمُوتَ ثُمَّ تُبْعَثَ فَلَا قَالَ وَإِنِّي لَمَيِّتٌ ثُمَّ مَبْعُوثٌ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَإِنَّهُ سَيَکُونُ لِي ثَمَّ مَالٌ وَوَلَدٌ فَأَقْضِيکَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَی أَفَرَأَيْتَ الَّذِي کَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا

عمر بن حفص، حفص، اعمش، مسلم، مسروق، خباب کہتے ہیں کہ میں ایک لوہار تھا میں نے عاص بن وائل کا کام کیا تو میری مزدوری اس کے پاس جمع ہوگئی میں اس کے پاس تقاضا کرنے گیا تو اس نے کہا واللہ میں تجھے نہ دوں گا جب تک تو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انکار نہ کرے میں نے جواب دیا اللہ کی قسم میں ایسا نہیں کروں گا یہاں تک کہ تو مر جائے پھر اٹھایا جائے اس نے کہا کیا میں مرنے کے بعد زندہ کر کے اٹھایا جاؤں گا میں نے کہا ہاں اس نے کہا تو اس وقت میرے پاس مال و اولاد بھی ہوگی تو میں اسی وقت تمہارا قرض ادا کروں گا چنانچہ یہ آیت نازل ہوئی اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دیکھا جس نے میری نشانیوں کا انکار کیا اور کہا کہ میں مال و اولاد دیا جاؤں گا۔

Narrated Khabbab:
I was a blacksmith and did some work for Al-'As bin Wail. When he owed me some money for my work, I went to him to ask for that amount. He said, "I will not pay you unless you disbelieve in Muhammad." I said, "By Allah! I will never do that till you die and be resurrected." He said, "Will I be dead and then resurrected after my death?" I said, "Yes." He said, "There I will have property and offspring and then I will pay you your due." Then Allah revealed. 'Have you seen him who disbelieved in Our signs, and yet says: I will be given property and offspring?' (19.77)
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں