صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حوالہ کا بیان ۔ حدیث 2184

غلام سے اور لونڈیوں سے ایک مقررہ رقم لینے کا بیان

راوی: محمد بن یوسف , سفیان , طویل , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَجَمَ أَبُو طَيْبَةَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ لَهُ بِصَاعٍ أَوْ صَاعَيْنِ مِنْ طَعَامٍ وَکَلَّمَ مَوَالِيَهُ فَخَفَّفَ عَنْ غَلَّتِهِ أَوْ ضَرِيبَتِهِ

محمد بن یوسف، سفیان، طویل، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ابوطیبہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پچھنے لگائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک صاع یا دو صاع غلہ دینے کا حکم دیا اور ان کے مالکوں سے گفتگو کی تو ان کی مقررہ رقم محصول میں کمی کر دی گئی۔

Narrated Anas bin Malik:
When Abu Taiba cupped the Prophet and the Prophet ordered that he be paid one or two Sas of foodstuff and he interceded with his masters to reduce his taxes.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں