ہر نماز کے لئے وضو بنانا
راوی: زیاد بن ایوب , ابن علیہ , ایوب , ابن ابوملیکہ , عبداللہ ابن عباس
أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيَّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنْ الْخَلَائِ فَقُرِّبَ إِلَيْهِ طَعَامٌ فَقَالُوا أَلَا نَأْتِيکَ بِوَضُوئٍ فَقَالَ إِنَّمَا أُمِرْتُ بِالْوُضُوئِ إِذَا قُمْتُ إِلَی الصَّلَاةِ
زیاد بن ایوب، ابن علیہ، ایوب، ابن ابوملیکہ، حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پاخانہ سے نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کھانا پیش کیا گیا لوگوں سے عرض کیا یا رسول اللہ کیا ہم لوگ خدمت اقدس میں پانی پیش کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھ کو وضو کرنے کا حکم اس وقت ہوا ہے کہ جس وقت نماز کے لئے کھڑا ہوں۔
It was narrated from Ibn ‘Abbas that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم came out from the toilet and food was brought to him. They said: “Shall we not bring water for Wudu’?” He said: “I have only been commanded to perform Wudu’ when I want to pray.”