وضو کا بچا ہوا پانی کار آمد کرنا
راوی: محمد بن منصور , سفیان , ابن منکدر , جابر
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ سُفْيَانَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ الْمُنْکَدِرِ يَقُولُ سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ مَرِضْتُ فَأَتَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَکْرٍ يَعُودَانِي فَوَجَدَانِي قَدْ أُغْمِيَ عَلَيَّ فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَبَّ عَلَيَّ وَضُوئَهُ
محمد بن منصور، سفیان، ابن منکدر، جابر سے روایت ہے کہ میں بیمار ہوا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ دونوں حضرات میری عیادت کے لئے تشریف لائے انہوں نے مجھ کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو فرمایا اور وضو کا پانی میرے اعضاء پر ڈالا۔
Ibn Al-Munkadir said: “I heard Jabir say: ‘I fell sick, and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and Abu Bakr came to visit me. They found me unconscious, so the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم performed Wudu and poured his Wudu water over me.” (Sahih)