تقسیم وغیرہ میں ایک شریک کا دوسرے شریک کے وکیل ہونے کا بیان اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی کو اپنی قربانی میں شریک کیا پھر اس کے تقسیم کرنے کا حکم دیا ۔
راوی: قبیصہ , سفیان , ابن ابی نجیح مجاہد , عبدالرحمن بن ابی لیلی , علی
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِجِلَالِ الْبُدْنِ الَّتِي نُحِرَتْ وَبِجُلُودِهَا
قبیصہ، سفیان، ابن ابی نجیح مجاہد، عبدالرحمن بن ابی لیلی، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا کہ قربانی کے اونٹوں کی جھولیں اور ان کی کھالوں کو خیرات کردوں۔
Narrated 'Ali: Allah's Apostle ordered me to distribute the saddles and skins of the Budn which had slaughtered.