سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 169

اس کا بیان کہ اگر مرد شہوت کے بغیر عورت کو چھوئے تو وضو نہیں ٹوٹتا

راوی: یعقوب بن ابراہیم , یحیی , عبیداللہ , قاسم بن محمد , عائشہ

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُمُونِي مُعْتَرِضَةً بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ غَمَزَ رِجْلِي فَضَمَمْتُهَا إِلَيَّ ثُمَّ يَسْجُدُ

یعقوب بن ابراہیم، یحیی، عبیداللہ، قاسم بن محمد، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ تم نے نہیں دیکھا کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے لیٹی رہتی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ادا فرماتے رہتے جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرا پاؤں (آہستہ سے) دبا دیتے تھے۔ میں اپنا پاؤں سمیت لیتی تھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ فرماتے۔

It was narrated that ‘Aishah said: “I remember lying in front of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم. and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was praying. When he wanted to prostate he would nudge my foot and I would draw it up (out of the way) until he had finished prostrating.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں