مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ مختلف اوقات کی دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 985

غم دور کرنے کی دعا

راوی:

وعن أنس أن رسول الله صلى الله عليه و سلم كان إذا كربه أمر يقول : " يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث " . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب وليس بمحفوظ

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جب معاملہ غمگین کرتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ فرماتے۔ دعا (یا حی یا قیوم برحمتک استغیث) ۔ یعنی اے زندہ! اے قائم رکھنے والے میں تیری رحمت کے ذریعہ فریاد رسی چاہتا ہوں۔ اس روایت کو امام ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے یہ حدیث غریب ہے محفوظ نہیں ہے۔

تشریح
اس روایت کو حاکم اور ابن سنی نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کیا ہے۔ نیز حاکم اور نسائی نے اسے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بطریق مرفوع نقل کیا ہے جس میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ ویکرر وہو ساجد یا حی یا قیوم یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ میں یا حی یا قیوم بار بار کہتے۔

یہ حدیث شیئر کریں