دعاء ہدایت
راوی:
وعن عبد الله بن مسعود عن النبي صلى الله عليه و سلم أنه كان يقول : " اللهم إني أسألك الهدى والتقى والعفاف والغنى " . رواه مسلم
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا مانگتے تھے۔ (اللہم انی اسئلک الہدی والتقی والعفاف والغنی)۔ اے اللہ میں تجھ سے مانگتا ہوں، ہدایت، تقویٰ اور حرام و مکروہ سے نفس کی حفاظت نیز قلبی اور ظاہری استغناء۔ (مسلم)