رمضان میں عمرہ کا ثواب
راوی:
وعن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إن عمرة في رمضان تعدل حجة "
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا رمضان میں عمرہ کرنے کا ثواب حج کے ثواب کے برابر ہے۔ (بخاری ومسلم )