راستہ میں کھجور پانے کا بیان ۔
راوی: محمد بن مقاتل ، عبداللہ ، معمر ، ہمام بن منبہ ، ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنِّي لَأَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِي فَأَجِدُ التَّمْرَةَ سَاقِطَةً عَلَى فِرَاشِي فَأَرْفَعُهَا لِآكُلَهَا ثُمَّ أَخْشَى أَنْ تَكُونَ صَدَقَةً فَأُلْقِيهَا
محمد بن مقاتل، عبد اللہ، معمر، ہمام بن منبہ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اپنے گھر جاتا ہوں، تو اپنے بستر پر کھجور گری ہوئی دیکھتا ہوں، میں اسے کھانے کے لئے اٹھاتا ہوں۔ پھر مجھے خوف ہوتا ہے، کہ کہیں وہ صدقہ کی نہ ہو، چنانچہ میں اسے پھینک دیتا ہوں۔