مٹی سے تیمم کے متعلق حدیث
راوی: سوید بن نصر , عبداللہ , عوف , عمران بن حصین
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ عَوْفٍ عَنْ أَبِي رَجَائٍ قَالَ سَمِعْتُ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ أَنْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا مُعْتَزِلًا لَمْ يُصَلِّ مَعَ الْقَوْمِ فَقَالَ يَا فُلَانُ مَا مَنَعَکَ أَنْ تُصَلِّيَ مَعَ الْقَوْمِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَصَابَتْنِي جَنَابَةٌ وَلَا مَائَ قَالَ عَلَيْکَ بِالصَّعِيدِ فَإِنَّهُ يَکْفِيکَ
سوید بن نصر، عبد اللہ، عوف، عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ شخص لوگوں سے علیحدہ ہے اور جماعت میں شامل نہیں ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لوگوں کے ساتھ کس وجہ سے تم جماعت میں شامل نہیں ہوئے۔ اس شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ کو جنابت کی حالت لاحق ہوگئی ہے اور مجھے پانی نہیں مل سکا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اپنے اوپر مٹی لازم کر لو۔ وہ تمہارے واسطے کافی ہے جس وقت پانی نہ مل سکے تو تم اس پر تیمم کر لو۔
It was narrated that Abu Raja’ said: “I heard ‘Imran bin Hussain (say) that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم saw a man who was by himself and did not pray with the people. He said: ‘So and so, what kept you from praying with the people?’ He said: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, I have become Junub and there is no water.’ He said: ‘You should use earth for that will suffice you.” (Sahih)