جو شخص وضو کے لئے پانی اور تیمم کرنے کے لئے مٹی نہ پا سکے
راوی: محمد بن عبدالاعلی , خالد , شعبہ , طارق
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ أَنَّ مُخَارِقًا أَخْبَرَهُمْ عَنْ طَارِقٍ أَنْ رَجُلًا أَجْنَبَ فَلَمْ يُصَلِّ فَأَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَهُ فَقَالَ أَصَبْتَ فَأَجْنَبَ رَجُلٌ آخَرَ فَتَيَمَّمَ وَصَلَّی فَأَتَاهُ فَقَالَ نَحْوَ مَا قَالَ لِلْآخَرِ يَعْنِي أَصَبْتَ
محمد بن عبدالاعلی، خالد، شعبہ، طارق سے روایت ہے کہ ایک آدمی کو جنابت لاحق ہوگئی اس نے نماز نہیں پڑھی وہ شخص پانی کی جستجو میں مشغول رہا اور وہ پانی ملنے کا منتظر رہا اور نماز کا وقت ابھی باقی تھا پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم نے اچھا کیا پھر ایک دوسرے شخص کو جنابت لاحق ہوئی اس نے تیمم کر کے نماز ادا کرلی اور خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں واقعہ عرض کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص سے بھی اسی طریقہ سے فرمایا یعنی تم نے اچھا کیا۔
It was narrated from Tariq that a man became Junub and did not pray, then he came to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and mentioned that to him. He said: “You did the right thing.” Another man became Junub and performed Tayammum and prayed, and he came to him and he said something similar to what he had told the other man — meaning, you did the right thing. (Sahih)