صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ گری پڑی چیز اٹھانے کا بیان ۔ حدیث 2361

سائبان میں بیٹھنے کا بیان اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صحابہ (رضی اللہ عنہم اجمعین) سقیفہ بن ساعدہ میں بیٹھے ۔

راوی: یحیی بن سلیمان , ابن وہب , مالک , یونس , ابن شہاب , عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ , ابن عباس عمر

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ وَأَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَ حِينَ تَوَفَّی اللَّهُ نَبِيَّهُ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْأَنْصَارَ اجْتَمَعُوا فِي سَقِيفَةِ بَنِي سَاعِدَةَ فَقُلْتُ لِأَبِي بَکْرٍ انْطَلِقْ بِنَا فَجِئْنَاهُمْ فِي سَقِيفَةِ بَنِي سَاعِدَةَ

یحیی بن سلیمان، ابن وہب، مالک، یونس، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اٹھا لیا تو انصار سقیفہ بن ساعدہ میں جمع ہوئے تو میں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ ہمارے ساتھ چلئے چنانچہ ہم لوگ انصار کے پاس سقیفہ نبی ساعدہ (بنی ساعدہ کے سائبان) میں پہنچے۔

Narrated 'Umar:
When Allah took away the soul of His Prophet at his death, the Ansar assembled In the shed of Bani Sa'ida. I said to Abu Bakr, "Let us go." So, we come to them (i.e. to Ansar) at the shed of Bani Sa'ida. (See Hadith No. 19, Vol. 5 for details)

یہ حدیث شیئر کریں