صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ گری پڑی چیز اٹھانے کا بیان ۔ حدیث 2366

راستہ میں کنواں کھودنے کا بیان جب کہ اس سے کسی کو تکلیف نہ ہو ۔

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , سمی (ابوبکر کے غلام) ابوصالح سمان , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَی أَبِي بَکْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَا رَجُلٌ بِطَرِيقٍ اشْتَدَّ عَلَيْهِ الْعَطَشُ فَوَجَدَ بِئْرًا فَنَزَلَ فِيهَا فَشَرِبَ ثُمَّ خَرَجَ فَإِذَا کَلْبٌ يَلْهَثُ يَأْکُلُ الثَّرَی مِنْ الْعَطَشِ فَقَالَ الرَّجُلُ لَقَدْ بَلَغَ هَذَا الْکَلْبَ مِنْ الْعَطَشِ مِثْلُ الَّذِي کَانَ بَلَغَ مِنِّي فَنَزَلَ الْبِئْرَ فَمَلَا خُفَّهُ مَائً فَسَقَی الْکَلْبَ فَشَکَرَ اللَّهُ لَهُ فَغَفَرَ لَهُ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّه وَإِنَّ لَنَا فِي الْبَهَائِمِ لَأَجْرًا فَقَالَ فِي کُلِّ ذَاتِ کَبِدٍ رَطْبَةٍ أَجْرٌ

عبداللہ بن مسلمہ، مالک، سمی (ابوبکر کے غلام) ابوصالح سمان، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک بار ایک آدمی راستہ میں جا رہا تھا اس کو بہت زیادہ پیاس لگی اس نے کنواں دیکھا تو اس میں اترا اور پانی پی کر نکلا، تو دیکھا ایک کتا ہانپ رہا ہے اور پیاس کی شدت کے باعث کیچڑ چاٹ رہا ہے، اس آدمی نے اپنے دل میں کہا کہ اس کتے کو بھی پیاس کی وہی تکلیف پہنچی ہوگی جو مجھے پہنچی تھی چنانچہ وہ کنویں میں اترا اپنے موزے کو پانی سے بھرا، پھر کتے کو پلایا تو اللہ تعالیٰ نے اس کی قدر کی اور اس کو بخش دیا، لوگوں نے عرض کیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا چوپاؤں میں بھی اجر ملے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر تر جگر رکھنے والے میں ثواب ہے۔

Narrated Abu Huraira:
The Prophet said, "A man felt very thirsty while he was on the way, there he came across a well. He went down the well, quenched his thirst and came out. Meanwhile he saw a dog panting and licking mud because of excessive thirst. He said to himself, "This dog is suffering from thirst as I did." So, he went down the well again and filled his shoe with water and watered it. Allah thanked him for that deed and forgave him. The people said, "O Allah's Apostle! Is there a reward for us in serving the animals?" He replied: "Yes, there is a reward for serving any animate (living being)." (See Hadith No. 551)

یہ حدیث شیئر کریں