صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ گری پڑی چیز اٹھانے کا بیان ۔ حدیث 2371

کسی قوم کے گھورے ( گندگی کے ڈھیر) کے پاس ٹھہرنے اور پیشاب کرنے کا بیان۔

راوی: سلیمان بن حرب , شعبہ , منصور , ابووائل , حذیفہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ قَالَ لَقَدْ أَتَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُبَاطَةَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا

سلیمان بن حرب، شعبہ، منصور، ابووائل، حذیفہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا یا یہ بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک قوم کے کوڑے (گندگی) کے ڈھیر پر آئے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔

Narrated Hudhaifa:
I saw Allah's Apostle coming (or the Prophet came) to the dumps of some people and urinated there while standing .

یہ حدیث شیئر کریں