صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 2173

میت کو کفن دینے کے بیان میں

راوی: علی بن حجری سعدی , علی بن مسہر , ہشام بن عروة , عائشہ

حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أُدْرِجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حُلَّةٍ يَمَنِيَّةٍ کَانَتْ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ ثُمَّ نُزِعَتْ عَنْهُ وَکُفِّنَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ سُحُولٍ يَمَانِيَةٍ لَيْسَ فِيهَا عِمَامَةٌ وَلَا قَمِيصٌ فَرَفَعَ عَبْدُ اللَّهِ الْحُلَّةَ فَقَالَ أُکَفَّنُ فِيهَا ثُمَّ قَالَ لَمْ يُکَفَّنْ فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُکَفَّنُ فِيهَا فَتَصَدَّقَ بِهَا

علی بن حجری سعدی، علی بن مسہر، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یمنی حلہ میں لپیٹا گیا جو حضرت عبداللہ بن ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا تھا پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہٹا لیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تین سحولی یمنی کپڑوں میں کفن دیا گیا ان میں عمامہ اور قمیض نہ تھی حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وہ حلہ اٹھایا اور کہنے لگے مجھے اس میں کفن دیا جائے گا پھر فرمانے لگے کیا جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کفن نہیں دیا گیا مجھے اس کا کفن دیا جائے؟ پھر اس کو خیرات کردیا۔

'A'isha reported that the Messenger of Allah (may peace be upon him) was wrapped in a Yamani wrapper which belonged to 'Abdullah b Abu Bakr; then it was removed from him, and he was shrouded in three cotton sheets of white Yamani stuff from Sahul among which was neither a shirt nor a turban. 'Abdullah took up the Hullah and said: I would be shrouded in it, but then said: How is it that I should be shrouded in it in which the Messenger of Allah (may peace be upon him) was not shrouded! So he gave it in charity.

یہ حدیث شیئر کریں