جو مال دو شریکوں میں مشترک ہو، تو زکوٰۃ میں دونوں آپس میں مجرا کر لیں ۔
راوی: محمد بن عبداللہ بن مثنیٰ , عبداللہ بن مثنی , ثمامہ بن عبداللہ بن انس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ کَتَبَ لَهُ فَرِيضَةَ الصَّدَقَةِ الَّتِي فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَمَا کَانَ مِنْ خَلِيطَيْنِ فَإِنَّهُمَا يَتَرَاجَعَانِ بَيْنَهُمَا بِالسَّوِيَّةِ
محمد بن عبداللہ بن مثنیٰ، عبداللہ بن مثنی، ثمامہ بن عبداللہ بن انس بیان کرتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے بیان کیا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کو فرض زکوۃ کے متعلق لکھ بھیجا، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقرر کیا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو مال دو آدمیوں میں مشترک ہو تو وہ (صدقہ میں) برابر برابر ایک دوسرے سے مجرا کرلیں گے۔
Narrated Anas:
that Abu Bakr As-Siddiq wrote to him the law of Zakat which was made obligatory by Allah's Apostle. He wrote: 'Partners possessing joint property (sheep) have to pay its Zakat equally.