استخاضہ اور حیض کے درمیان فرق
راوی: قتیبہ , مالک , ہشام بن عروہ , عائشہ , نے فرمایا فاطمہ ابی حبیش
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا ذَلِکَ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا ذَهَبَ قَدْرُهَا فَاغْسِلِي عَنْکِ الدَّمَ وَصَلِّي
قتیبہ، مالک، ہشام بن عروہ، عائشہ صدیقہ نے فرمایا حضرت فاطمہ ابی حبیش نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ میں پاک نہیں ہوتی کیا میں نماز پڑھنا ترک کردوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ ایک رگ کا خون ہے۔ حیض نہیں ہے جس وقت تم کو حیض آجائے تو تم نماز چھوڑ دو پھر جس وقت حیض سے دن پورے ہوجائیں تو تم خون کو دھو ڈالو اور پھر غسل کرو اور نماز ادا کرو۔
It was narrated that ‘Aishah said: Fatimah bint Abi Hubaish said to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: “Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, I do not become pure. Should I stop praying?” The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “That is a vein and is not menstruation. When your period comes, stop praying, and when the same amount of time as your regular period has passed, then wash the blood from yourself and pray.” (Sahih)