سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان ۔ حدیث 387

اگر حائضہ عورت مسجد میں بوریہ بچھائے

راوی: محمد بن منصور , سفیان , منبوذ , میمونہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْبُوذٍ عَنْ أُمِّهِ أَنَّ مَيْمُونَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضَعُ رَأْسَهُ فِي حِجْرِ إِحْدَانَا فَيَتْلُو الْقُرْآنَ وَهِيَ حَائِضٌ وَتَقُومُ إِحْدَانَا بِخُمْرَتِهِ إِلَی الْمَسْجِدِ فَتَبْسُطُهَا وَهِيَ حَائِضٌ

محمد بن منصور، سفیان، منبوذ، میمونہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا سر مبارک ہم لوگوں میں سے کسی کی گود میں رکھتے اور قرآن کریم کی تلاوت فرماتے اور وہ خاتون حالت حیض میں ہوتی تھی اور ہم میں سے کوئی خاتون اٹھ کر مسجد میں بوریہ بچھا دیتی تھی اور وہ خاتون حالت حیض میں ہوتی تھی۔

Maimunah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to lay his head in the lap of one of us and recite Qur’an while she was menstruating, and one of us would take the mat to the Masjid and spread it out when she was menstruating.”(Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں