صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 2228

نماز جنازہ میں امام میت کے کس حصہ کے سامنے کھڑا ہو؟

راوی: یحیی بن یحیی تمیمی , عبدالوارث بن سعید , حسین بن ذکوان , عبداللہ بن بریدہ , سمرہ بن جندب

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی التَّمِيمِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ حُسَيْنِ بْنِ ذَکْوَانَ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَلَّی عَلَی أُمِّ کَعْبٍ مَاتَتْ وَهِيَ نُفَسَائُ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلصَّلَاةِ عَلَيْهَا وَسَطَهَا

یحیی بن یحیی تمیمی، عبدالوارث بن سعید، حسین بن ذکوان، عبداللہ بن بریدہ، حضرت سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن جندب سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ نماز جنازہ ام کعب کی پڑھی اور وہ نفاس والی تھی رسول اللہ نماز جنازہ کے لئے اس کے درمیان میں کھڑے ہوئے۔

Samura b. Jundub said: I prayed behind the Messenger of Allah (may peace be upon him) and he prayed for a woman who had died in the state of delivery. He stood in front of her waist.

یہ حدیث شیئر کریں