سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 663

پاخانہ یا پیشاب کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ کرنا منع ہے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَتَيْتُمْ الْغَائِطَ فَلَا تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ بِغَائِطٍ وَلَا بَوْلٍ وَلَا تَسْتَدْبِرُوهَا قَالَ ثُمَّ قَالَ أَبُو أَيُّوبَ فَقَدِمْنَا الشَّامَ فَوَجَدْنَا مَرَاحِيضَ قَدْ بُنِيَتْ عِنْدَ الْقِبْلَةِ فَنَنْحَرِفُ وَنَسْتَغْفِرُ اللَّهَ قَالَ أَبُو مُحَمَّد وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الْكَرِيمِ وَعَبْدُ الْكَرِيمِ شِبْهُ الْمَتْرُوكِ

حضرت ابوایوب انصاری بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم قضائے حاجت کے لئے آؤ تو پاخانہ پیشاب کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ نہ کرو۔ راوی کہتے ہیں پھر حضرت ابوایوب نے بتایا کہ ہم لوگ شام آئے تو وہاں ہم نے قبلہ کی سمت میں بیت الخلاء بنے دیکھے تو ہم قبلہ کی طرف منہ موڑ کر بیٹھتے تھے اور اللہ سے مغفرت طلب کرتے تھے۔ امام دارمی فرماتے ہیں یہ حدیث عبدالکریم نامی راوی کی منقول حدیث سے زیادہ مستند ہے عبدالکریم نامی راوی تقریبا متروک راوی کی حثییت رکھتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں