مرد اور عورت کو ایک ہی برتن سے غسل کرنے کی اجازت
راوی: محمد بن بشار , محمد , شعبة , عاصم , سوید بن نصر , عبداللہ , عاصم , معاذة , عائشہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ عَنْ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمٍ ح و أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ مُعَاذَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ أُبَادِرُهُ وَيُبَادِرُنِي حَتَّی يَقُولَ دَعِي لِي وَأَقُولَ أَنَا دَعْ لِي قَالَ سُوَيْدٌ يُبَادِرُنِي وَأُبَادِرُهُ فَأَقُولُ دَعْ لِي دَعْ لِي
محمد بن بشار، محمد، شعبہ، عاصم، سوید بن نصر، عبد اللہ، عاصم، معاذة، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں ایک ہی برتن سے غسل فرماتے تھے۔ میں چاہتی کہ جلدی سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قبل غسل سے فارغ ہوجاؤں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاہتے تھے کہ جلدی سے مجھ سے پہلے غسل سے فارغ ہوجائیں۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ میرے واسطے پانی رہنے دیں اور میں کہتی کہ میرے واسطے رہنے دو حضرت سوید سے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاہتے تھے کہ جلدی سے غسل فرما لیں اور میں چاہتی تھی کہ میں جلدی سے غسل سے فارغ ہوجاؤں تو میں کہتی تھی دیکھو میرے واسطے پانی رہنے دو۔
It was narrated that ‘Aishah said: “I used to perform Ghusl —the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and I — from one vessel. He would compete with me and I would with him (to take the water) until he would say: ‘Leave me some,’ and I would say, ‘Leave me some.” (Sahih)