ایسے پیالے سے غسل کرنا جس میں آٹا کا اثر باقی ہو
راوی: محمد بن یحیی بن محمد , محمد بن موسیٰ بن اعین , عبدالملک بن ابوسلیمان , عطاء , ام ہانی
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ أَعْيَنَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَائٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي أُمُّ هَانِئٍ أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَکَّةَ وَهُوَ يَغْتَسِلُ قَدْ سَتَرَتْهُ بِثَوْبٍ دُونَهُ فِي قَصْعَةٍ فِيهَا أَثَرُ الْعَجِينِ قَالَتْ فَصَلَّی الضُّحَی فَمَا أَدْرِي کَمْ صَلَّی حِينَ قَضَی غُسْلَهُ
محمد بن یحیی بن محمد، محمد بن موسیٰ بن اعین، عبدالملک بن ابوسلیمان، عطاء، ام ہانی سے روایت ہے وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں فتح مکہ کے دن حاضر ہوئیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت غسل فرما رہے تھے اور اس وقت فاطمہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر آڑ کئے ہوئے تھیں کسی کپڑے سے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک کونڈے سے کہ جس میں آٹا لگا ہوا تھا اس سے غسل فرما رہے تھے۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز چاشت ادا فرمائی۔ ام ہانی فرماتی ہیں مجھ کو یاد نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کس قدر رکعات ادا فرمائیں کہ جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غسل سے فارغ ہوئے۔
Umm Hani’ narrated that she entered upon the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم on the day of the Conquest of Makkah, when he was performing Ghusl — while a garment was screening him — from a vessel in which were traces of dough. She said: He prayed Ad-Duha — but I do not know how many Rak’ahs he prayed — after he finished Ghusl.” (Hasan)