خادم کھانا لے کر آئے تو کیا کرے۔
راوی: حجاج بن منہال شعبہ محمد بن زیاد ابوہریرہ
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَی أَحَدَکُمْ خَادِمُهُ بِطَعَامِهِ فَإِنْ لَمْ يُجْلِسْهُ مَعَهُ فَليُنَاوِلْهُ لُقْمَةً أَوْ لُقْمَتَيْنِ أَوْ أُکْلَةً أَوْ أُکْلَتَيْنِ فَإِنَّهُ وَلِيَ عِلَاجَهُ
حجاج بن منہال شعبہ محمد بن زیاد ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کے پاس اس کا خادم کھانا لے کر آئے اگر اس کو اپنے ساتھ کھانے پر نہ بٹھائے تو اسے ایک یا دو لقمہ دے دے (لُقْمَةً أَوْ لُقْمَتَيْنِ أَوْ أُکْلَةً أَوْ أُکْلَتَيْنِ فرمایا) اس لئے کہ اس نے محنت کی۔
Narrated Abu Huraira:
The Prophet said, "When your servant brings your meals to you then if he does not let him sit and share the meals, then he should at least give him a mouthful or two mouthfuls of that meal or a meal or two meals, as he has prepared it."