سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ غسل کا بیان ۔ حدیث 433

ایک سے زیادہ بیویوں سے جماع کرکے ایک ہی غسل فرمانا

راوی: حمید بن مسعدة , بشر , ابن مفصل , شعبہ , ابراہیم بن محمد , عائشہ

أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ بِشْرٍ وَهُوَ ابْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ کُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَطُوفُ عَلَی نِسَائِهِ ثُمَّ يُصْبِحُ مُحْرِمًا يَنْضَخُ طِيبًا

حمید بن مسعدة، بشر، ابن مفصل، شعبہ، ابراہیم بن محمد، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوشبو لگایا کرتی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی ازواج مطہرات کے پاس ہوتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کو احرام باندھے ہوتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم مبارک سے خوشبو مہکتی تھی۔

Aishah said: “I used to put perfume on the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he would go round to all his wives, then enter Ihram in the morning with the smell of perfume coming from him.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں