اپنی اولاد کو کوئی چیز ہبہ کرنے کا بیان اور اگر اپنے ایک لڑکے کو کوئی چیز دے تو یہ جائز نہیں جب تک کہ ان کے درمیان میں مساوات نہ کرے اور دوسروں کو بھی اتنا ہی نہ دے اور اس قسم کے ہبہ پر کوئی شخص گواہ نہ بنے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنی اولاد کے درمیان عطیہ میں انصاف برتو اور کیا والدین ہبہ کر کے رجوع کر سکتے ہیں اور اپنی اولاد کا مال دستور کے موافق کھا سکتا ہے لیکن حد سے زیادہ نہ بڑھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک اونٹ خریدا پھر اس کو حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دے دیا اور فرمایا کہ تم جو چاہو کرو۔
راوی: عبداللہ بن یوسف مالک ابن شہاب حمید بن عبدالرحمن محمد بن نعمان بن بشیر نعمان بن بشیر
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَمُحَمَّدِ بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَنَّهُمَا حَدَّثَاهُ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَنَّ أَبَاهُ أَتَی بِهِ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي نَحَلْتُ ابْنِي هَذَا غُلَامًا فَقَالَ أَکُلَّ وَلَدِکَ نَحَلْتَ مِثْلَهُ قَالَ لَا قَالَ فَارْجِعْهُ
عبداللہ بن یوسف مالک ابن شہاب حمید بن عبدالرحمن محمد بن نعمان بن بشیر نعمان بن بشیر سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے کر آئے اور عرض کیا کہ میں نے اپنے اس بیٹے کو ایک غلام دیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تو نے اپنی تمام اولاد کو اتنا ہی دیا ہے؟ انہوں نے کہا نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو اس کو واپس لے لے۔
Narrated An-Nu'man bin Bashir:
that his father took him to Allah's Apostle and said, "I have given this son of mine a slave." The Prophet asked, "Have you given all your sons the like?" He replied in the negative. The Prophet said, "Take back your gift then."