عورت کا اپنے شوہر کے علاوہ کسی کو ہبہ کرنا اور اس کا آزاد کرنا جب کہ اس کا شوہر ہو تو جائز ہے بشرطیکہ وہ عورت بے وقوف نہ ہو اور اگر بے وقوف ہو تو ناجائز ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا بے وقوفوں کو اپنا مال نہ دو۔
راوی: ابو عاصم ابن جریج ابن ابی ملیکہ عباد بن عبداللہ اسماء
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَسْمَائَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لِيَ مَالٌ إِلَّا مَا أَدْخَلَ عَلَيَّ الزُّبَيْرُ فَأَتَصَدَّقُ قَالَ تَصَدَّقِي وَلَا تُوعِي فَيُوعَی عَلَيْکِ
ابو عاصم ابن جریج ابن ابی ملیکہ عباد بن عبداللہ اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ میرے پاس وہی مال ہے جو مجھ کو زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دیا تو کیا میں اس کو صدقہ میں دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صدقہ کر اور بند کرکے نہ رکھ ورنہ اللہ تم سے بھی بند کر لے گا۔
Narrated Asma:
Once I said, "O Allah's Apostle! I have no property except what has been given to me by Az-Zubair (i.e. her husband). May I give in charity?" The Prophet said, "Give in charity and do not withhold it; otherwise Allah will withhold it back from you . "