عورت کا اپنے شوہر کے علاوہ کسی کو ہبہ کرنا اور اس کا آزاد کرنا جب کہ اس کا شوہر ہو تو جائز ہے بشرطیکہ وہ عورت بے وقوف نہ ہو اور اگر بے وقوف ہو تو ناجائز ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا بے وقوفوں کو اپنا مال نہ دو۔
راوی: یحیی بن بکیر لیث یزید بن بکیر کریب (ابن عباس کے غلام) میمونہ بنت حارث
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ عَنْ اللَّيْثِ عَنْ يَزِيدَ عَنْ بُکَيْرٍ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ مَيْمُونَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا أَعْتَقَتْ وَلِيدَةً وَلَمْ تَسْتَأْذِنْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا کَانَ يَوْمُهَا الَّذِي يَدُورُ عَلَيْهَا فِيهِ قَالَتْ أَشَعَرْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنِّي أَعْتَقْتُ وَلِيدَتِي قَالَ أَوَفَعَلْتِ قَالَتْ نَعَمْ قَالَ أَمَا إِنَّکِ لَوْ أَعْطَيْتِهَا أَخْوَالَکِ کَانَ أَعْظَمَ لِأَجْرِکِ وَقَالَ بَکْرُ بْنُ مُضَرَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ بُکَيْرٍ عَنْ کُرَيْبٍ إِنَّ مَيْمُونَةَ أَعْتَقَتْ
یحیی بن بکیر لیث یزید بن بکیر کریب (ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے غلام) میمونہ بنت حارث سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک لونڈی آزاد کردی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت نہیں لی جب ان کی باری کا دن آیا تو انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہے کہ میں نے اپنی لونڈی کو آزاد کردیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تم آزاد کر چکی ہو؟ انہوں نے کہا ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تم اسے اپنے ماموں کو دے دیتیں تو تمہیں زیادہ ثواب ہوتا بکر بن مضر نے بواسطہ عمرو بکیر کریب روایت کیا کہ میمونہ نے آزاد کردیا۔
Narrated Kurib:
the freed slave of Ibn 'Abbas, that Maimuna bint Al-Harith told him that she manumitted a slave-girl without taking the permission of the Prophet. On the day when it was her turn to be with the Prophet, she said, "Do you know, O Allah's Apostle, that I have manumitted my slave-girl?" He said, "Have you really?" She replied in the affirmative. He said, "You would have got more reward if you had given her (i.e. the slave-girl) to one of your maternal uncles."