اگر کوئی شخص ہبہ کرے یا وعدہ کرے پھر قبل اس کے کہ وہ چیز اس کے پاس پہنچے وہ (ہبہ کرنے والا یا وعدہ کرنے والا) مر جائے عبیدہ نے کہا کہ اگر ہبہ کرنے والا مر جائے اور وہ ہدیہ موہوب لہ کی زندگی میں علیحدہ کر دیا گیا ہو تو وہ اس کے وارثوں کا ہوگا حسن بصری نے کہا کہ ان دونوں میں سے جو بھی پہلے مر جائے موہوب لہ کے وارثوں کا ہوگا جب کہ قاصد نے اس پر قبضہ کر لیا ہو۔
راوی: علی بن عبداللہ سفیان ابن منکدر جابر
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُنْکَدِرِ سَمِعْتُ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ جَائَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ أَعْطَيْتُکَ هَکَذَا ثَلَاثًا فَلَمْ يَقْدَمْ حَتَّی تُوُفِّيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ أَبُو بَکْرٍ مُنَادِيًا فَنَادَی مَنْ کَانَ لَهُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِدَةٌ أَوْ دَيْنٌ فَلْيَأْتِنَا فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَدَنِي فَحَثَی لِي ثَلَاثًا
علی بن عبداللہ سفیان ابن منکدر جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر بحرین کا مال آیا تو میں تم کو اس طرح (لپ بھر کر) تین بار دوں گا وہ مال نہیں آیا یہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوگئی حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک منادی کو حکم دیا کہ وہ اعلان کردے کہ جس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ وعدہ کیا ہو یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اس کا قرض ہو تو وہ میرے پاس آئے میں اس کو دوں گا میں ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور میں نے کہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے وعدہ کیا تھا تو انہوں نے تین لپ بھر کر مجھے دیئے۔
Narrated Jabir:
The Prophet said to me, "I will give you so much (the Prophet pointed thrice with his hands) when funds of Bahrain will come to me." But the Prophet died before the money reached him. (When it came) Abu Bakr ordered an announcer to announce that whoever had a money claim on the Prophet or was promised to be given something, should come to Abu Bakr. I went to Abu Bakr and told him that the Prophet had promised to give me so much. On that Abu Bakr gave me three handfuls (of money).