صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ ہبہ کرنے کا بیان ۔ حدیث 2494

ایک چیز کا چند آدمیوں کو ہبہ کرنے کا بیان اور اسماء نے قاسم بن محمد اور ابن ابی عتیق سے کہا کہ مجھے اپنی بہن عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے غابہ میں جو ترکہ ملا اور اس کے بدلے حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک لاکھ دیتے تھے وہ تم دونوں کو دیتی ہوں ۔

راوی: یحیی بن قزعہ مالک ابوحازم سہل بن سعد

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ وَعَنْ يَمِينِهِ غُلَامٌ وَعَنْ يَسَارِهِ الْأَشْيَاخُ فَقَالَ لِلْغُلَامِ إِنْ أَذِنْتَ لِي أَعْطَيْتُ هَؤُلَائِ فَقَالَ مَا کُنْتُ لِأُوثِرَ بِنَصِيبِي مِنْکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَدًا فَتَلَّهُ فِي يَدِهِ

یحیی بن قزعہ مالک ابوحازم سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی پینے کی چیز لائی گئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے پیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دائیں طرف ایک کم سن لڑکا تھا اور بائیں طرف بوڑھے لوگ تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس لڑکے سے فرمایا کہ اگر تو اجازت دے تو میں یہ ان لوگوں کو دے دوں اس نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جھوٹے میں اپنے حصہ میں کسی کو اپنے اوپر ترجیح دینے والا نہیں چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ پیالہ اس کے ہاتھ میں زور سے رکھ دیا۔

Narrated Sahl bin Sad:
A drink (milk mixed with water) was brought to the Prophet who drank some of it while a boy was sitting on his right and old men on his left. The Prophet said to the boy, "If you permit me, I'll give (the rest of the drink to) these old men first." The boy said, "I will not give preference to any one over me as regards my share from you, O Allah's Apostle!" The Prophet then put that container in the boy's hand. (See Hadith No. 541).

یہ حدیث شیئر کریں