سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 749

اگر کوئی جنبی سونا چا ہے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَأَلَ عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ تُصِيبُنِي الْجَنَابَةُ مِنْ اللَّيْلِ فَأَمَرَهُ أَنْ يَغْسِلَ ذَكَرَهُ وَيَتَوَضَّأَ ثُمَّ يَرْقُدَ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حضرت عمر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا رات کے وقت مجھے جنابت لاحق ہوجاتی ہے۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنی شرمگاہ کو دھو کر وضو کر کے سو جایا کریں۔

یہ حدیث شیئر کریں