سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 767

مستحاضہ کا غسل کرنا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ قَالَ لَا إِنَّمَا ذَلِكِ عِرْقٌ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّي

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں فاطمہ بنت ابوحبیش نامی خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا یا رسول اللہ میں استحاضہ کا شکار عورت ہوں اور پاک نہیں ہوتی کیا نماز پڑھنا چھوڑ دو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا یہ کسی دوسری رگ کا خون ہے جب حیض آئے تو تم نماز پڑھناچھوڑ دو اور جب وہ ختم ہوجائے تو خون دھو کر نماز پڑھنا شروع کردیا کرو۔

یہ حدیث شیئر کریں