مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ محرم کے لئے شکار کی ممانعت کا بیان ۔ حدیث 1258

محصر کے لئے حلق یا تقصیر کا مسئلہ

راوی:

وعن المسور بن مخرمة قال : إن رسول الله صلى الله عليه و سلم نحر قبل أن يحلق وأمر أصحابه بذلك . رواه البخاري

حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سر منڈوانے سے پہلے ہدی کا جانور ذبح کیا، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ کو بھی اس بات کا حکم دیا کہ وہ سر منڈوانے سے پہلے اپنی ہدی کے جانور ذبح کریں۔ (بخاری )

یہ حدیث شیئر کریں