مستحاضہ کا غسل کرنا۔
راوی:
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ عَامِرٍ عَنْ قَمِيرَ عَنْ عَائِشَةَ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ تَنْتَظِرُ أَيَّامَهَا الَّتِي كَانَتْ تَتْرُكُ الصَّلَاةَ فِيهَا فَإِذَا كَانَ يَوْمُ طُهْرِهَا الَّذِي كَانَتْ تَطْهُرُ فِيهِ اغْتَسَلَتْ ثُمَّ تَوَضَّأَتْ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَصَلَّتْ
مستحاضہ عورت کے بارے میں سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں پہلے وہ جن ایام کے دوران نماز نہیں پڑھتی تھی (استحاضہ کے دوران) وہ ان ایام کا خیال رکھے گی اور جب اس کے پاک ہونے کا دن آئے گا جس دن پہلے پاک ہو جایا کرتی تھی تو وہ غسل کرے گی اور ہر نماز کے وقت وضو کر کے نماز ادا کرے گی۔