دودھ پلانے والی کی شہادت کا بیان۔
راوی: ابو عاصم عمر بن سعید ابن ابی ملیکہ عقبہ بن حارث
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً فَجَائَتْ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ إِنِّي قَدْ أَرْضَعْتُکُمَا فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ وَکَيْفَ وَقَدْ قِيلَ دَعْهَا عَنْکَ أَوْ نَحْوَهُ حديث الافک
ابو عاصم عمر بن سعید ابن ابی ملیکہ عقبہ بن حارث سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ایک عورت سے نکاح کیا تو ایک عورت نے آکر بیان کیا کہ میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور (عرض کیا) تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیونکر (اس کا نکاح میں رکھنا ممکن ہے) جب کہ (دودھ پلانے کا) دعویٰ کیا گیا ہے تو اس کو اپنے پاس سے جدا کردے یا اسی طرح کے الفاظ فرمائے۔
Narrated 'Uqba bin Al-Harith:
I married a woman and later on a woman came and said, "I suckled you both." So, I went to the Prophet (to ask him about it). He said, "How can you (keep her as a wife) when it has been said (that you were foster brother and sister)? Leave (divorce) her.