مدعا علیہ قسم وہیں پر کھائے جہاں پر اس سے قسم لی جائے اور دوسری جگہ پر نہ منتقل کیا جائے اور مروان نے زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو منبر پر قسم کھانے کا حکم دیا تو انہوں نے کہا کہ میں اپنی جگہ پر رہ کر ہی قسم کھاؤں گا وہیں پر قسم کھانے لگے اور منبر پر جانے سے انکار کر دیا مروان ان پر تعجب کرنے لگا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارے دو گواہ ہونے چاہئیں یا وہ قسم کھائے اور اس میں کسی کی تخصیص نہیں فرمائی۔
راوی: موسیٰ بن اسمٰعیل عبدلواحد اعمش ابووائل ابن مسعود
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ حَلَفَ عَلَی يَمِينٍ لِيَقْتَطِعَ بِهَا مَالًا لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ
موسی بن اسماعیل عبدلواحد اعمش ابووائل ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص جھوٹی قسم کھائے گا تاکہ کسی کا مال ہضم کر جائے تو اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر غضب ناک ہوگا۔
Narrated Ibn Mas'ud:
The Prophet said, "Whoever takes a (false) oath in order to grab (others) property, then Allah will be angry with him when he will meet Him."