نماز فجر کا اول وقت کونسا ہے؟
راوی: علی بن حجر , اسماعیل , حمید , انس
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الْغَدَاةِ فَلَمَّا أَصْبَحْنَا مِنْ الْغَدِ أَمَرَ حِينَ انْشَقَّ الْفَجْرُ أَنْ تُقَامَ الصَّلَاةُ فَصَلَّی بِنَا فَلَمَّا کَانَ مِنْ الْغَدِ أَسْفَرَ ثُمَّ أَمَرَ فَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَصَلَّی بِنَا ثُمَّ قَالَ أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ الصَّلَاةِ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ وَقْتٌ
علی بن حجر، اسماعیل، حمید، انس سے روایت ہے کہ ایک شخص خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا اور اس نے نماز فجر کے وقت کے بارے میں دریافت کیا جس وقت دوسرے روز نماز فجر کا وقت ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز فجر کا وقت ہوتے ہی نماز کا حکم فرمایا اور نماز پڑھائی۔ اس کے بعد فرمایا وہ شخص کہاں ہے جو نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کر رہا تھا؟ ان دونوں وقت کے درمیان نماز کا وقت ہے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم had prayed Subh the women would depart, wrapped in their wrappers, unrecognizable because of the darkness.” (Sahih)