اس شخص کا بیان جو وعدہ پورا کرنے کا حکم دے اور حسن بصری نے یہ کہا ہے اور حضرت اسمٰعیل کا یہ وصف بیان کیا گیا ہے کہ وہ وعدہ کے سچے تھے اور ابن اشوع نے وعدہ پورا کرنے کا حکم دیا اور سمرہ (بن جدب) سے اسی طرح نقل کیا مسور بن مخرمہ کا بیان ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ایک داماد کا ذکر کرتے ہوئے سنا کہ انہوں نے جو وعدہ مجھ سے کیا تھا پورا کر دیا ابوعبداللہ (بخاری) نے کہا کہ میں نے اسحق بن ابراہیم کو دیکھا کہ ابن اشوع کی حدیث سے استدلال کرتے تھے۔
راوی: قتیبہ بن سعید اسمٰعیل بن جعفر ابوسہیل نافع بن مالک بن ابی عامر اپنے والد سے وہ ابوہریرہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِي سُهَيْلٍ نَافِعِ بْنِ مَالِکِ بْنِ أَبِي عَامِرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ آيَةُ الْمُنَافِقِ ثَلَاثٌ إِذَا حَدَّثَ کَذَبَ وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ
قتیبہ بن سعید اسماعیل بن جعفر ابوسہیل نافع بن مالک بن ابی عامر اپنے والد سے وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا منافق کی تین نشانیاں ہیں جب گفتگو کرے تو جھوٹ بولے جب امانت دی جائے تو اس میں خیانت کرے اور جب وعدہ کرے تو اس کے خلاف کرے۔
Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "The signs of a hypocrite are three:
(1) whenever he speaks, he tells a lie,
(2) whenever he is entrusted, he proves to be dishonest,
(3) whenever he promises, he breaks his promise.