اس شخص کا بیان جو وعدہ پورا کرنے کا حکم دے اور حسن بصری نے یہ کہا ہے اور حضرت اسمٰعیل کا یہ وصف بیان کیا گیا ہے کہ وہ وعدہ کے سچے تھے اور ابن اشوع نے وعدہ پورا کرنے کا حکم دیا اور سمرہ (بن جدب) سے اسی طرح نقل کیا مسور بن مخرمہ کا بیان ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ایک داماد کا ذکر کرتے ہوئے سنا کہ انہوں نے جو وعدہ مجھ سے کیا تھا پورا کر دیا ابوعبداللہ (بخاری) نے کہا کہ میں نے اسحق بن ابراہیم کو دیکھا کہ ابن اشوع کی حدیث سے استدلال کرتے تھے۔
راوی: ابراہیم بن موسیٰ ہشام ابن جریج عمرو بن دینار محمد بن علی جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَ لَمَّا مَاتَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَائَ أَبَا بَکْرٍ مَالٌ مِنْ قِبَلِ الْعَلَائِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ مَنْ کَانَ لَهُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَيْنٌ أَوْ کَانَتْ لَهُ قِبَلَهُ عِدَةٌ فَلْيَأْتِنَا قَالَ جَابِرٌ فَقُلْتُ وَعَدَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعْطِيَنِي هَکَذَا وَهَکَذَا وَهَکَذَا فَبَسَطَ يَدَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَ جَابِرٌ فَعَدَّ فِي يَدِي خَمْسَ مِائَةٍ ثُمَّ خَمْسَ مِائَةٍ ثُمَّ خَمْسَ مِائَةٍ
ابراہیم بن موسیٰ ہشام ابن جریج عمرو بن دینار محمد بن علی جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو علاء بن حضرمی کی طرف سے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس مال آیا تو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ جس شخص کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی قرض ہو یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی سے کچھ وعدہ کیا ہو تو وہ میرے پاس آئے جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے کہا کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وعدہ کیا تھا کہ مجھے اتنا اتنا دیں گے اور اپنے ہاتھ تین بار پھیلائے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے میرے دونوں ہاتھوں میں پانچ سو پھر پانچ سو اور پھر پانچ سو اشرفیاں گن دیں۔
Narrated Muhammad bin Ali:
Jabir bin Abdullah said, "When the Prophet died, Abu Bakr received some property from Al-Ala bin Al-Hadrami. Abu Bakr said to the people, "Whoever has a money claim on the Prophet, or was promised something by him, should come to us (so that we may pay him his right)." Jabir added, "I said (to Abu Bakr), Allah's Apostle promised me that he would give me this much, and this much, and this much (spreading his hands three times)." Jabir added, "Abu Bakr counted for me and handed me five-hundred (gold pieces), and then five-hundred, and then five-hundred."