صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ گواہیوں کا بیان ۔ حدیث 2572

اس شخص کا بیان جو وعدہ پورا کرنے کا حکم دے اور حسن بصری نے یہ کہا ہے اور حضرت اسمٰعیل کا یہ وصف بیان کیا گیا ہے کہ وہ وعدہ کے سچے تھے اور ابن اشوع نے وعدہ پورا کرنے کا حکم دیا اور سمرہ (بن جدب) سے اسی طرح نقل کیا مسور بن مخرمہ کا بیان ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ایک داماد کا ذکر کرتے ہوئے سنا کہ انہوں نے جو وعدہ مجھ سے کیا تھا پورا کر دیا ابوعبداللہ (بخاری) نے کہا کہ میں نے اسحق بن ابراہیم کو دیکھا کہ ابن اشوع کی حدیث سے استدلال کرتے تھے۔

راوی: محمد بن عبدالرحیم سعید بن سلیمان مروان بن شجاع سالم افطس سعید بن جبیر

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ شُجَاعٍ عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ سَأَلَنِي يَهُودِيٌّ مِنْ أَهْلِ الْحِيرَةِ أَيَّ الْأَجَلَيْنِ قَضَی مُوسَی قُلْتُ لَا أَدْرِي حَتَّی أَقْدَمَ عَلَی حَبْرِ الْعَرَبِ فَأَسْأَلَهُ فَقَدِمْتُ فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ قَضَی أَکْثَرَهُمَا وَأَطْيَبَهُمَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ فَعَلَ

محمد بن عبدالرحیم سعید بن سلیمان مروان بن شجاع سالم افطس سعید بن جبیر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھ سے حیرہ کے ایک یہودی نے پوچھا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے دو مدتوں میں سے کون سی مدت پوری کی؟ میں نے کہا میں نہیں جانتا میں عرب کے کسی عالم کے پاس جا کر جب تک پوچھ نہ لوں (میں نہیں بتا سکتا) میں ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے پاس آیا اور ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ان دونوں میں جو زیادہ عمدہ مدت تھی وہ پوری کی اس لئے کہ اللہ کے رسول جو بات کہتے ہیں وہ پوری کرتے ہیں۔

Narrated Said bin Jubair:
A Jew from Hira asked me which one of the two periods Musa (i.e. Prophet Moses) completed. I said, "I don't know, (but wait) till I see the most learned 'Arab and enquire him about it." So, I went to Ibn 'Abbas and asked him. He replied, "Moses completed the longer and better period." Ibn 'Abbas added, "No doubt, an apostle of Allah always does what he says."

یہ حدیث شیئر کریں