وہ اوقات جن میں نماز پڑھنے کی ممانعت آئی ہے
راوی: سوید بن نصر , عبداللہ , موسیٰ بن علی بن رباح , عقبة بن عامر جہنی
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ مُوسَی بْنِ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ يَقُولُ ثَلَاثُ سَاعَاتٍ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَانَا أَنْ نُصَلِّيَ فِيهِنَّ أَوْ نَقْبُرَ فِيهِنَّ مَوْتَانَا حِينَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ بَازِغَةً حَتَّی تَرْتَفِعَ وَحِينَ يَقُومُ قَائِمُ الظَّهِيرَةِ حَتَّی تَمِيلَ وَحِينَ تَضَيَّفُ الشَّمْسُ لِلْغُرُوبِ حَتَّی تَغْرُبَ
سوید بن نصر، عبد اللہ، موسیٰ بن علی بن رباح، عقبہ بن عامر جہنی سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم لوگوں کو تین وقت نماز پڑھنے اور جنازہ دفن کرنے سے منع فرماتے تھے ایک تو اس وقت جب سورج نکل رہا ہو یہاں تک کہ وہ بلند ہو جائے دوسرے اس وقت جب سورج بالکل درمیان میں ہو اور تیسرے اس وقت کہ جس وقت سورج غروب ہونے لگے جھک جائے۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade praying after ‘Asr until the sun had set, and after Subh until the sun had risen. (Sahih)