سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نمازوں کے اوقات کا بیان ۔ حدیث 585

سورج غروب ہونے سے قبل نماز پڑھنے کی اجازت سے متعلق

راوی: عثمان بن عبداللہ , عبیداللہ بن معاذ , عمران بن حدیر

أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَيْرٍ قَالَ سَأَلْتُ لَاحِقًا عَنْ الرَّکْعَتَيْنِ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ فَقَالَ کَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ يُصَلِّيهِمَا فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ مُعَاوِيَةُ مَا هَاتَانِ الرَّکْعَتَانِ عِنْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ فَاضْطَرَّ الْحَدِيثَ إِلَی أُمِّ سَلَمَةَ فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ قَبْلَ الْعَصْرِ فَشُغِلَ عَنْهُمَا فَرَکَعَهُمَا حِينَ غَابَتْ الشَّمْسُ فَلَمْ أَرَهُ يُصَلِّيهِمَا قَبْلُ وَلَا بَعْدُ

عثمان بن عبد اللہ، عبیداللہ بن معاذ، عمران بن حدیر فرماتے ہیں کہ میں نے لاحق سے دریافت کیا ان دو رکعت کا جو پڑھی جاتی ہیں سورج غروب ہونے سے قبل۔ انہوں نے کہا کہ عبداللہ بن زبیر ان کو پڑھا کرتے تھے تو حضرت معاویہ نے ان سے کہلوایا کہ یہ دو رکعت کس قسم کی ہیں سورج کے غروب ہونے کے وقت (یعنی یہ تم کس وجہ سے پڑھتے ہو؟) انہوں نے ام سلمہ کو اس بات کے متعلق فرما دیا۔ ام سلمہ نے فرمایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز عصر سے پہلے دو رکعت ادا فرماتے تھے ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک کام پیش آگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورج غروب ہونے کے وقت ان نمازوں کو پڑھا پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان نمازوں کو پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا۔ نہ تو اس کے بعد اور نہ ہی اس سے قبل۔

It was narrated from Yazid bin Abi Habib that Abu Al-Khair told him: “Abu Tamim Al-Jaishani stood up to pray two Rak’ahs before Maghrib, and I said to ‘Uqbah bin ‘Amir: ‘Look at this man, what prayer is he praying?’ He turned and looked at him, and said: ‘This is a prayer that we used to pray at the time of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں