سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نمازوں کے اوقات کا بیان ۔ حدیث 610

مقام مزدلفہ میں نماز مغرب اور نماز عشاء ایک ساتھ پڑھنا

راوی: یعقوب بن ابراہیم , ہشیم , اسماعیل بن ابوخالد , ابواسحاق , سعید بن جبیر ، میں عبداللہ بن عمر

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ کُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ حَيْثُ أَفَاضَ مِنْ عَرَفَاتٍ فَلَمَّا أَتَی جَمْعًا جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْمَکَانِ مِثْلَ هَذَا

یعقوب بن ابراہیم، ہشیم، اسماعیل بن ابوخالد، ابواسحاق، سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ میں حضرت عبداللہ بن عمر کے ساتھ تھا جس وقت وہ مقام عرفات واپس تشریف لائے اور مزدلفہ واپس آئے اور نماز مغرب اور نماز عشاء کو ایک ساتھ پڑھا اور جس وقت وہ نماز سے فارغ ہوچکے تو فرمایا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس جگہ اسی طریقہ سے عمل فرمایا تھا۔

It was narrated from Ibn ‘Umar that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم prayed Maghrib and ‘Isha’at Al-Muzdalifah.

یہ حدیث شیئر کریں